3 اپریل 2011 - 19:30

مصرکے سیاسی راہنما اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر جنرل محمد البرادعی نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے غرہ پر حملہ کیا تو اس کے خلاف اعلان جنگ کردیا جائے گا۔

ابنا: محمد البرادعی - جو مصر کے آئندہ صدراتی انتخابات کے امیدوار بھی ہيں - نے کہا کہ اگر وہ مصر کے صدر منتخب ہوگئے تو رفح پاس ہمیشہ کے لئے کھول دیں گے اور مشترکہ عرب دفاعی سمجھوتے کے نفاذ کے طریقوں کا جائزہ لیں گے۔ محمد البرادعی نے کہا کہ وہ ایسا اس لئے کریں گے تاکہ عرب ممالک اسرائیل کے معاندانہ اقدامات کا مقابلہ کرسکیں۔البرادعی نے کہا کہ وہ مصر کے صدارتی انتخابات میں کامیابی کی صورت میں ملک کی آمدنی اور دولت کو عوام کے درمیان برابری کی بنیاد پر تقسیم کریں گے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کےلئے صنعتیں لگائيں گے۔ مصرکے آئندہ صدارتی انتخابات نومبر میں ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110